• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری پر کل ہر صورت فردجرم عائد کی جائیگی،احتساب عدالت

آصف زرداری پر کل ہر صورت فردجرم عائد کی جائیگی،احتساب عدالت 


اسلام آباد (این این آئی)پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت نےسابق صدر آصف علی زرداری پر کل ہر صورت فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کی صورت انکے گھر یااسپتال سے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ،رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کراچی کو انتظامات مکمل کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔آصف علی زرداری کی خراب صحت ہونے پر انکے گھر یا ہسپتال میں انکی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ خط میں کہاگیاکہ 6 جولائی کو کراچی میں موجود ملزمان کی ویڈیو لنک پر حاضری یقینی بنائی جائے، نیب کراچی آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان حاضری یقینی بنائے۔نیب کراچی کو ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ خط میں کہاگیاکہ ملزم خواجہ انور مجید، فاروق عبداللہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کیلئے نیب کراچی میں ویڈیو لنک انتظامات کیے جائیں۔ خط میں ملزمان کی شناخت کیلئے نیب کو عدالتی معاونت کیلئے اپنے نمائندے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ، کل صبح ساڑھے 9بجے ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔

تازہ ترین