• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال منتقل،14دن قرنطینہ میں رہینگے

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جو گزشتہ روز کورونا سے متاثر ہوئے تھے ان کو راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائیگا اور14 روز کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملکی اوربین الاقوامی شخصیات اورسفارتخانوں کی طرف سے ان کی مزاج پرسی اور اچھی صحت کیلئے دعائوں اورنیک تمنائوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اورترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے تمام قومی اوربین الاقوامی شخصیات ، سفارتخانوں اور پارٹی رہنماوں اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
تازہ ترین