• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذلان شاہ ہاکی: آسٹریلیا،پاکستان کوہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا،پاکستان کو 0-4 سے روند کر سلور جوبلی اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے فیصلے کن معرکے میں قدم رکھ دیا۔ پاکستان کو ایونٹ میں مسلسل دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کے جمی ڈائر کو ان کی عمدہ کار کردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بھارت نے کینیڈا کو1-3 سے اور نیوزی لینڈ نے جاپان کو1-4 سے ہرایا۔ملائیشیاکے شہر ایپوہ میں کھیلے جانے والے سلور جوبلی اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں آ سٹریلیا کے خلاف میچ میں گرین شرٹ کے کھلاڑی بہتر کھیل نہ پیش کرسکے اور انہوں نے بہت زیادہ دفاعی انداز اپنایاجس کی وجہ سے گرین شرٹس کی ٹیم دبائو کا شکار ہوگئی۔پہلے کوارٹر میں آ سٹریلیا کو دو پینالٹی کارنر ملے مگر اس سے کھلاڑی فائدہ نہیں آٹھاسکے۔ کھیل کے 24ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے بلیک گوورز نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ 40ویں منٹ میں تھامس کریگ نے دوسرا گول اسکور کیا۔ دو منٹ بعد جمی ڈائر نے تیسرا گول بنای۔ 52ویں منٹ میں ارن زیل ویسکی نے چوتھا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔بھارت اور ملائیشیا کے بعد پاکستان کے خلاف فتح کی بدولت آسٹریلیا 9 پوائنٹس لے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ دو میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کے فائنل کی دوڑ سے باہرہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔دوسرے میچ میں بھارت نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میںتین گول سے ہرایا۔فاتح ٹیم کی جانب سے چندانا انا ، ہر من پریت سنگھ اور تلویندر سنگھ نے ایک،ایک گول بنائے، حریف کا واحد گول کیگن پریرا نے بنایا۔ نیوزی لینڈ نے جاپان کو1-4 سے مات دی۔ پیر کو آ رام کا دن ہے۔منگل کو پاکستان کی ٹیم اہم میچ روایتی حریف بھارت کےساتھ کھیلے گی۔ 
تازہ ترین