• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر گوہر مینگل کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، راجہ ظفر الحق

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے چیف کوارڈی نیٹر میر گوہر مینگل کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انکی وفات سے پارٹی ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی ہے مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ یہ بات انہوں نے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نصیرخان اچکزئی اور مرحوم کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہی۔راجہ ظفرالحق نے کہا کہ میرگوہر خان مینگل 28سال سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ تھے اس دوران وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ،نائب صدر اور چیف کوارڈی نیٹر کے عہدوں پر فائزرہے مرحوم نے بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو فعال اور منظم بنانے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم کی وفات سے مسلم لیگ (ن) ایک سینئر ساتھی سے محروم ہوگئی ہے جن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی مسلم لیگ(ن) کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاپارٹی انہیں مسلم لیگ اورعوام کے حقوق کیلئے جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین