• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز سخت حالات میں کام کر رہے ہیں حکومت دادرسی کرے، پی ڈی اے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز بہت سخت حالات میں کام کر رہے ہیں حکومت ڈاکٹرز کی دادرسی کرے اور ان کے کام کو سراہے۔ ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواوفاق اور سندھ طرز پر خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز کو بھی رسک الاؤنس دے حکومت کے پاس دوسری شاہ خرچیوں کے لئے پیسے ہیں لیکن ڈاکٹروں کے لئے نہیں،ڈاکٹرز کے علاوہ باقی محکموں کو رسک الاؤنس دیا جا رہا ہے جن کا کورونا وبا سے کوئی واسطہ تک نہیں۔
تازہ ترین