• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھرمیں کورونا متاثرین ایک کروڑ 13 لاکھ سے زیادہ

دنیا بھرمیں کورونا متاثرین ایک کروڑ 13 لاکھ سے زیادہ


دنیا بھر میں کورونا مریض 1 کروڑ 13 لاکھ سے بڑھ گئے جبکہ 5 لاکھ 32 ہزار سے زائد لوگ جان سے جاچکے ہیں۔

روس میں کورونا سے ہلاکتیں 10ہزار سے زیادہ ہوگئیں، بھارت میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،جہاں 24 گھنٹوں میں 24 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

اسپین میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے باعث کاتالونیا کے بعض علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

ایران میں آج سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ امریکا میں یوم آزادی پر سالانہ پریڈ منسوخ کردی گئی اور  ساحلی علاقے بند کرکے آتش بازی سے بھی روک دیا گیا۔

تازہ ترین