• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 2 لاکھ 28 ہزار کورونا کیسز


کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 191 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 93 کورونا مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 93 ہزار 932 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 29 ہزار 830 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 92 ہزار 306 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 501 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 81 ہزار 317 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 871 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 843 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 20 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 409 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 134 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 766 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 123 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے ہار نہ ماننے والے ممالک

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 545 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 288 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 35 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گزشتہ روز (4 جولائی کو) ملک بھر میں کورونا وائرس کے 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل کورونا ٹیسٹ کی تعداد 13 لاکھ 98 ہزار 352 ہو چکی ہے۔

ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1 ہزار 562 ہے، جن میں سے 467 وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض ہیں، جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

تازہ ترین