• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گرمی میں بجلی کی طلب کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

کراچی: گرمی میں بجلی کی طلب کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ


کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، گرمی میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

کراچی میں نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، ملیر، شاہ فیصل، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، شو مارکیٹ، رامسوامی، رنچھوڑ لائن، لیاری، کھارادار، قیوم آباد، کورنگی، محمود آباد اور منظور کالونی سمیت مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

متاثرہ علاقوں میں دن کے ساتھ رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش جاری ہے۔

کئی علاقے جو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثیٰ قرار دیئے جا چکے ہیں وہاں بھی ایک ایک گھنٹے تک 3 سے 4 مرتبہ بجلی غائب رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لیا ری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج

دوسری جانب کراچی کو بجلی کی فراہمی کے ذمے دار ادارے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری والے علاقوں میں پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوری والے علاقوں میں فالٹس کی شکایت زیادہ ہوتی ہے۔

تازہ ترین