• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا انڈور سرگرمیوں میں بھی لوگوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس انڈور سرگرمیوں میں بھی لوگوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ہوا میں معلق ذرات بار، ریسٹورنٹ، دفاتر میں موجود لوگوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔

32 ممالک کے 239 سائنسدانوں نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ ہوا میں معلق کورونا وائرس کے چھوٹے ذرات لوگوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس نئے متاثرین تلاش کر رہا ہے، خاص طور پر ایسی انڈور جگہوں پر جہاں زیادہ ہجوم ہو اور وینٹی لیشن کی سہولت اچھی نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ماسک کی ضرورت ہوسکتی ہے، اسکولوں، نرسنگ ہومز، رہائش گاہوں اور کاروباری اداروں میں وینٹیلیشن سسٹم کو زیادہ طاقتور اور مضبوط بنانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈبلیو ایچ او ان کی دی گئی سفارشارت پر نظر ثانی کرے گا۔

تازہ ترین