• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے بنائی گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی خدمات کا اعتراف کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسچین ٹرنر نے لکھا کہ ’شاباش این سی او سی،  گزشتہ 100 دنوں نے حقیقتاً ہماری دنیا بدل کر دکھ دی ہے۔‘

انہیں نے لکھا کہ ’ہمارے ہاتھ صاف ہیں لیکن ہم کسی سے مصافحہ نہیں کر سکتے، آلودگی کم ہے لیکن ہم پھر بھی ماسک پہنتے ہیں، ہم ایک دوسروں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن الگ رہنا پڑ رہا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے قومی کمانڈ آپریشن سینٹر کے 100روز مکمل ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا  دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے جن مشکل حالات میں کام کیا اور ہماری بہتر رہنمائی کی قوم کو اس پر فخر ہے۔

این سی او سی نے کورونا کا بہادری اور عقل مندی سے مقابلہ کرنے پر قوم، بالخصوص ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے وبا کے دوران جرات و بہادری سے فرائض انجام دیے۔

این سی او سی کے سو روز مکمل ہونا اس بات کی بھی علامت ہے کہ ہنگامی امدادی عملہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صحت مند پاکستان کے سفر میں شریک ہیں۔

تازہ ترین