• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے پر کار اور ٹریلر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ، سائٹ سپر ہائی وے کی حدودایم نائن موٹروےپر مخالف سمت سے آنے والی کارنمبر AFP-167ٹریلرنمبر TLE-772 سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4افرادشدید زخمی ہوگئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریکسیو ایمبولنسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 35 سالہ راؤ راشد ولد راؤمہتاب 28 سالہ عامر ولد زاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ، زخمیوں میں 30سالہ ممتاز اور 25 سالہ کرن شامل ہیں \۔

تازہ ترین