• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی کورونا سے متعلق غلط اطلاعات روکنے کی اپیل

اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر عالمگیر وبا کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات اور افواہوں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اپیل کردی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تناظر میں غلط اطلاعات کی فراہمی اور افواہوں کے بےہنگم پھیلاؤ کا گھمبیر مسئلہ درپیش ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غلط اطلاعات کورونا کی وبا سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ غلط اطلاعات عوامی صحت کی کاوشوں میں خلل اور سائنسی رہنمائی کو مسخ کررہی ہیں، ہم سب غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کیخلاف بھرپور ایکشن لے سکتے ہیں۔

ادارے کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اطلاع کسی دوسرے تک پہنچانے سے پہلے تصدیق کریں۔

اقوام متحدہ نے اپنی اپیل میں مزید کہا کہ ہر صورت یہ ضرور پتہ لگایا جائے کہ اطلاع کہاں سے آئی؟ ذرائع کیا ہیں؟ اور یہ بھی تصدیق کری‍ں کہ اطلاع کب شائع ہوئی؟ اور آپ اسے کیوں شیئر کر رہے ہیں؟

تازہ ترین