• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر کا آغاز

لاہور قلندرز نے ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر کا آغاز کر دیا، جس کے پہلے مرحلے میں قلندر کے سکندر پروگرام کا کام شروع کیا گیا ہے۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں سرگرمیاں شروع نہیں کرسکتے تھے، ابھی اسی صورتحال کے ساتھ چلنا ہے، اس لیے ورچوئل کام شروع کیا ہے۔

عاطف رانا نے مزید کہا کہ ہر کام آن لائن ہو رہا ہے تو ہائی پرفارمنس سینٹر کا کام بھی ممکن ہے، لاہور قلندرز کے دیگر کاموں کی طرح ورچوئل ٹریننگ بھی کامیاب ہو گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قلندرز کے  سکندر کا انتخاب ہوچکا تھا، اب انہیں فارغ بٹھایا نہیں جاسکتا تھا۔

ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ پہلے 8 بولرز کی ویڈیوز کے ذریعے تکنیکی اسسمنٹ کی گئی، ہفتہ اور اتوار کو یہ سلسلہ جاری رہےگا، 16 ہفتوں میں پروگرام مکمل ہوگا۔

عاقب جاوید نے مزید بتایا کہ بیٹنگ، اسپن بولنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کی ورچوئل ٹریننگ دیں گے اور حالات کنٹرول ہوتے ہی کھلاڑیوں کو میدان میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین