• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا حکومت سے عید تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا مطالبہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کی جانب سے حکومت سے لاک ڈاؤن کو عید تک برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن سے مثبت نتائج حاصل ہونے کے باعث گلوکار علی ظفر نے عید کے موقع پر بھی حکومت سے لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے۔گلوکار علی ظفر نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کامیاب رہا ہے اور یہ سب موجود ڈیٹا سے واضح ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ حکومت اس بار عید کے موقع پر بھی لاک ڈاؤن کو برقرار رکھے گی۔

تازہ ترین