• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گاڑی پر گھات لگا کر فائرنگ، 2 افراد قتل

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کےعلاقہ ساہوواڑی میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے2افراد کو قتل کردیا۔جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت کاشف اور عباس کے ناموں سے ہوئی، اتوار کے روز ساہواڑی میں سٹیل ملز کے عقب پر کیری ڈبہ پر نامعلوم افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت کاشف اور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ایک مقتول کی عمر 38 سال جبکہ دوسرے کی 40 سال بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین