• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں ’نامعلوم جنگی طیاروں‘ نے ترک ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا

طرابلس (جنگ نیوز )لیبیا میں ’نامعلوم جنگی طیاروں‘ نے الوطیہ میں واقع ایئر بیس پر حملہ کرکے ترکی کے ایئر ڈیفنس نظام کو تباہ کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیبیا کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر جنگی طیاروں کی بمباری سے ترکی کا ایئر ڈیفنس نظام مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو شدید بمباری کی گئی۔دوسری جانب جی این اے کے مخالف گروپ لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کے کمانڈر خلیفہ حفتر نے کہا کہ ایئربیس پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا۔اس حوالے سے ایئربیس کے قریب واقع ٹاؤن کے رہائشیوں نے بتایا کہ ایئربیس کی جانب سے دھماکوں کی آواز آرہی تھی۔

تازہ ترین