• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز جلد این ڈی ایم اے کو دئیے جائیں گے: فواد چوہدری

پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز جلد این ڈی ایم اے کو دئیے جائیں گے: فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو دیدی جائےگی۔

وفاقی وزیر نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیش کارپوریشن (این آر ٹی سی) کو مبارک پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اگلے 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں بنائی جانے والی تمام مشینیں یورپی معیار کے مطابق ہیں۔

تازہ ترین