اسلام آباد،لاہور(نمائند ہ جنگ، این این آئی) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ وینٹی لیٹرز پاکستان میں بننے لگے،یہ تمام مشینیں ای یواسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں،پاکستان میں بننے والے 8 سے 10 وینٹی لیٹررواں ہفتے این ڈی ایم اے کو دینگے ،اگلے 3ڈٖیزائن آخری مراحل میں ہیں ، بھارت کاغیرذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن واستحکام کیلئےخطرہ ہے،ایک ٹویٹ میں انہوں نے این آر ٹی سی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کےاگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں، ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہونگے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں، یہ تمام مشینیں ای یواسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں، وینٹی لیٹر پیچیدہ مشین ہے اور دنیا کا ہر ملک نہیں بنا سکتا، پاکستان انجینئرنگ کونسل نے چھ ماہ قبل جو کام شروع کیا تھا آج ہمارے انجینئرز نے پہلا بیچ تیار کرلیا ہے ، اللہ کرے ہمیں وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہی نہ پڑے،اپنی ضروریات پوری کرکے ہم وینٹی لیٹر باہر ملکوں کو بھی دے سکتے ہیں جب پاکستان میں کووڈ 19 کا پہلا کیس آیا توہم کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے،چند ماہ میں ہم بہت کچھ بنانے کے قابل ہوئے ہیں۔