• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ’مودی‘ نے لداخ میں جعلی اسپتال کا دورہ کیا؟


بھارتی فوج نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کو ماموں بنادیا، بھارت میں ’مودی بھائی ایم بی بی ایس‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بھارتی وزیراعظم کے لداخ میں اسپتال کے دورے کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

نریندر مودی نے اپنے دورہ لداخ کے دوران جس اسپتال کا دورہ کیا، وہاں نہ ڈرپ تھی، نہ ہی دوا اور نہ ہی کوئی زخمی فوجی موجود تھا۔

اس کے بعد یہ سوال اٹھنے لگا کہ کیا نریندر مودی نے لداخ میں جعلی اسپتال کا دورہ کیا ہے؟

بھارتی وزیراعظم کی تصاویر کے بعد بھارتی شہریوں کے درمیان بحث چھڑگئی، اس طرح ’مودی بھائی ایم بی بی ایس‘ بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبول ٹرینڈ بن گیا۔

کانگریس رہنماؤں نے بھارتی وزیراعظم کے لداخ کے اسپتال کے دورے کو مضحکہ خیز ’تشہیری مہم‘ اور بھونڈا ’ٹوپی ڈرامہ‘ قرار دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ کچھ تصاویر کے لیے اسپتال کا نقلی سیٹ اپ تیار کروایا گیا، کرائے کے اداکاروں کو بٹھا دیا گیا، نریندر مودی پہلے کہتے رہے کہ چینی فوج بھارتی حدود میں داخل نہ ہوسکی، اب زخمی فوجیوں کے ساتھ تصویریں کھنچوا رہے ہیں۔

تازہ ترین