• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کیلئے کمیونٹی کی طرف سے دعائے صحت

کوونٹری (نمائندہ جنگ) پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا رزلٹ مثبت آنے پر برطانیہ اور کوونٹری میں مقیم افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔ محمد قمر ملتانی، عامر چوہدری و دیگر افراد اور کشمیری کمیونٹی نے ان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اینٹورپن اور کوونٹری میں قرآن پاک پڑھنے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک شاہ محمود قریشی صحت یاب نہیں ہو جاتے۔ ممتاز کشمیری لیڈر محمود شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی سیاست کی تجربہ کار شخصیت ہیں وہ انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کا درد رکھتے ہیں اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی نڈر شخصیت ہیں شاہ محمود قریشی نے بے باک انداز میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اور حریت کے لیڈروں کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کر کے انھیں حوصلہ دیا، اس لیے ان کی صحت یابی کے لیے ہر سطح پر دعاؤں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔

تازہ ترین