• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مسیحی نوجوان کے قتل کیخلاف مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کرسچین نوجوان کے قتل کے خلاف پیر کو سول سوسائٹی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ طارق غوری کی قیادت ہونے والے مظاہرے سے ڈاکٹر بشیر، چوہدری اشرف فرزند چیئرمین پاکستان مینارٹی فورم ،صفدر چوہدری چیئرمین راہ نجات منسٹری ،طاہرہ عبداللہ سول سوسائٹی نے خطاب کرتے ہو ئے قتل کی مذمت کی، پشاور میں ندیم جوزف کے قتل کیخلاف مظاہرے کےشرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے وزیر اعلیٰ کے پی سے مطالبہ کیا کہ وہ ندیم جوزف کے قتل کا نوٹس لیکرانصاف دلائیں۔
تازہ ترین