• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پولیس میں تبادلے، اے آئی جی ٹریننگ عبدالحئی بلوچ ایس ایس پی نصیر آباد ہو گئے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس میں تبادلے اے آئی جی ٹریننگ عبدالحئی بلوچ کو ایس ایس پی نصیر آباد تعینات کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ کے ایس ڈی پی اوز کے تبادلے جبکہ ایک اے ایس پی کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ اے آئی جی ٹریننگ سی پی او عبدالحئی بلوچ کا تبادلہ کر کے ایس ایس پی نصیر آباد تعینات کر دیا ان کے پیش رو ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر کو اے آئی جی ٹریننگ سی پی او لگا دیا گیا آئی جی بلوچستان تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی محمد اختر اچکزئی کو ایس ڈی پی او کینٹ تعینات کر دیا جبکہ ان کے پیش رونے اے ایس پی کینٹ سرکل سید مختیار علی شاہ کوسی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ قائم مقام ڈی ایس پی شالکوٹ آصف غفور کو ہیڈ کوارٹر پولیس لائن کے انسپکٹر فضل الرحمن کو قائم مقام ایس ڈی پی او شالکوٹ تعینات کر دیا جبکہ ڈی ایس پی سٹی سرکل مدثر علی کو ٹریفک برانچ ٗ انسپکٹر عاشق حسین کو ٹریفک برانچ سے ہیڈ کوارٹر پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین