• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل نے جیولری میں اپنی پسند بتادی

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی نے جیولری میں جھمکوں اور چوڑیوں سے اپنی پسنسدیدگی بتاتے ہوئے کہا کہ جھمکوں اور چوڑیوں سے اُن کی محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔

سماجی ربطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے جھمکے اور چوڑیاں پہنے اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی۔


انہوں نے لکھا کہ ’جو بھی کہو جھمکے اور چوڑیوں کی اپنی ہی بات ہے۔‘

ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’میری جھمکے اور چوڑیوں سے محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔‘

سجل علی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کرنے والی شخصیات کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئی، یہ سنگ میل انہوں نے حال ہی میں عبور کیا۔

رواں برس مارچ میں احد رضا میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی سجل علی کے اس وقت انسٹاگرام پر 60 لاکھ سے زائد فالوور ہیں۔

واضح ریے کہ کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر دنیا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گھروں پر از خود تنہائی اختیار کئے ہوئے ہیں۔


فنکاروں کی جانب سے مخلتف اقوال اور روزمرہ زندگی کی مصروفیات بڑی تعداد میں مداحوں کے ساتھ شئیر بھی کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین