• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونےکی قدر857 روپے اضافے سے 90 ہزار792 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی فی اونس قیمت 1776 ڈالر برقرار ہے۔

تازہ ترین