• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پی پی قیادت میں دوریاں بڑھنے لگیں


اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان ایک بار پھر فاصلے بڑھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز دی، جس پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو مسلم لیگ (ن) کے جواب کا انتظار ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری تاحال جواب نہ دیے جانے پر ن لیگ کی قیادت کے رویے سے مایوس ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت پیپلز پارٹی سے رابطوں سے گریزاں ہے، لاہور میں ہونے کے باوجود اہم ن لیگی رہنمانے بلاول بھٹو سے رابطہ بھی نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کورونا وائرس سے صحتیابی کے باوجود پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ کی سرد مہری کی وجہ سے پیپلز پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اس حوالے سے پارٹی لیڈرشپ کو متبادل حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق متبادل لائحہ عمل کے ساتھ پیپلز پارٹی حکومت مخالف سرگرمیوں میں اضافہ کرے گی، اس حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین