• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: ملزم ارسلان کے 8 بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے


انٹرنیشنل چائلڈ پورنو گرافی گروہ سے منسلک مبینہ ملزم ارسلان اصغر کے 8 بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارسلان انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی گروہ سے منسلک ہے، جسے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ارسلان اصغر کے 8 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے ملزم کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم سے ملنے والا فحش ویڈیوز کا ڈیٹا اور موبائل فون بھی فرانزک کے لیے لیب کو بھجوادیا ہے۔

تازہ ترین