• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہوا تو کورونا پھیل سکتا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو عید الاضحیٰ پر وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ 

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے این سی او سی نے بطور ادارہ اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے زمینی حقائق دیکھ کر حکمت عملی بنائی اور پاکستان دوسرے ممالک کی نسبت کورونا وبا سے محفوظ رہا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابتدا میں پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے صرف 2 لیب موجود تھیں، آج پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 129 لیب موجود ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ اپنے گھر پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو عید الاضحیٰ پر وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنز والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام مشکوک لائسنسز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور ن لیگ کے دور میں جاری ہوئے۔

تازہ ترین