• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہر بانو کی ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ مہربانو کی ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

مہربانو کو کئی سال پہلے ڈرامہ سیریل”داغ” سے شہرت ملی تھی جس کے بعد وہ بے شمار پروجیکٹ کر چکی ہیں جب کہ انہیں مقبول ترین سیریل” میرے پاس تم ہو” میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔

مہر بانو دوران تعلیم تھیٹر پر بھی کام کرچکی ہیں جب کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ بہت اچھی ڈانسر بھی ہیں۔

گزشتہ روز پوسٹ ہونے والی ان کی ڈانس وڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔جہاں لوگ ان کی وڈیو پسند کر رہے ہیں وہیں بہت سے افراد نے اسے ناپسند کرتے ہوئے ان پر تنقید بھی کی ہے۔

تازہ ترین