• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینٹی لیٹرز، اوورسیز پاکستانی میڈیکل صنعت میں سرمایہ کاری کریں، فواد


کراچی (ٹی وی رپورٹ)سندھ حکومت عزیر بلوچ ،نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لے آئی ہے مگر وفاق اسے درست ماننے کو تیار نہیں ہے تاہم اصل مسئلہ رپورٹس کی سفارشات پر عمل کراناہے ،دیکھنا یہ ہے کہ اس پر عمل کون کرائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان کا آغاز کرتے ہوئے میزبان عبداللہ سلطان نے کیا ۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ہم آواز اٹھارہے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو چکی ہے، میزبان نے کہا کہ ملک میں تیار وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کردی گئی یقینی طور پر یہ پاکستان کی کورونا کے خلاف جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے جس کی مبارک باد کے مستحق اس کے ماہرین ہیں ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہناتھا اس میں اہم کردارپاکستان انجینئرنگ کونسل کا رہاہمیں 57کے قریب ڈیزائن لوگوں کی طرف ملے تھے۔

تازہ ترین