کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں ڈیڑھ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ایک ڈرائیور گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق طوغی روڈ کے علاقے تیل گودام کے رہائشی عبدالکریم کا ڈیڑھ سالہ بچہ محمد یعقوب گزشتہ روز گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ ایک گاڑی نے بچے کو کچل کر ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جبکہ ڈرائیور مدثر احمد کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی جبکہ سریاب کسٹم کے گرقریب تیز رفتار ٹریکٹر نے نوجوان محمد انور کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔