• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لانے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ گراں فروش اور ذخیرہ اندوز معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ دکانوں پر اشیاء خوردونوش کے پرائس لسٹ بینرز واضح آویزاں کئے جائیں۔ٹائیگر فورس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر شان الحق نے کہا کہ شہریوں میں ٹائیگر فورس کی واضح شناخت کے لئے ان کو کارڈز اور یونیفارم جیکٹس فراہم کی جائیں گی۔
تازہ ترین