پشاور (کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت پشاور میں رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں پانچ افراد کو لوٹ لیا گیا ۔عاقب جاوید ولد چنار سکنہ بدھائی نے تھانہ چمکنی پولیس کو بتایا کہ وہ سروس روڈ پر جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح رہزنوں نے روکا اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر موبائل فون اور 16 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس نے ایک ماہ کی انکوائری کے بعد رہزنی کا مقدمہ درج کر لیا ادھر تھانہ سربند کی حدود میں رنگ روڈ پر چوروں نےعمر ولد نیازعلی کو موٹرسائیکل اور موبائل سے محروم کردیا پولیس نے محمد طاہر اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ چمکنی کی حدود نیو سٹی ہوم میں چوروں نے فرمان ولد بادشاہ خان کو موٹر کار سے محروم کر دیا ۔تھانہ رحمان بابا کی حدود بہادر کلے میں چوروں نے شازیب ولد ولید خان کو موبائل اور دو ہزار روپے کی نقدی سے محروم کردیا پولیس نے زاہد اور سخاوت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ شاہ پور کی حدود وڈپگہ میں چوروں نے جبران ولد جاوید کے زیر تعمیر مکان سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس نے مزدور شاہد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔