• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے دریائے چناب پر بنے خانکی بیراج اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا


وزیر اعلی پنجاب نے دریائے چناب پر بنائے گئے خانکی بیراج اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو ممکنہ سیلاب سے متعلق کیے گئے انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

21 ارب روپے سے زائد لاگت سے تعمیر منصوبے پر کام سابق دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں ہیڈ خانکی کے مقام کا دورہ کیا اور دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔

دوران بریفنگ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ خانکی بیراج کی تعمیر سے دریائے چناب میں پانی کی گنجائش میں اضافی ہوا ہے اور لوئر چناب کینال میں پورا سال پانی آنے سے آٹھ اضلاع کی تین ملین ایکڑ زمینوں کو سیراب کیا جا سکے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور انتظامات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پنجاب کے دوسرے ہیڈ ورکس کا بھی دورہ کریں گے۔

تازہ ترین