• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا بس ٹرمینل ویران

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا جانیوالا بس ٹرمینل ویران جبکہ شعبہ ٹرانسپورٹ افسران کی پرسرار خاموشی کے باعث انڈر پاس تا وہاڑی چوک بس ٹرمینل کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ادوار میں پاکستان کی مشہور ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور دیگر نجی اڈا مالکان کے خلاف کارروائی کے باعث اکثر ٹرانسپورٹر سرکاری بس ٹرمینل میں منتقل ہو گئے تھےلیکن گزشتہ دو سالوں سے ضلعی حکومت اور شعبہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کارروائی نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت سی بنایا جانیوال بس ٹرمینل مشہور کمپنیوں کیلئے پارکنگ  سٹینڈ کی شکل اختیار کرگیا ہے جبکہ صرف 4سے 5کمپنیوں کی جانب سے ٹرمینل سے سروس کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف انڈر پاس سے لیکر وہاڑی چوک تک روڈ کے دونوں اطراف ٹرانسپورٹ کے اڈوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ درجنوں کے قریب غیر قانونی بس سٹینڈ ، ڈی کلاس سٹینڈ سے غیر قانونی سروس جاری ہے۔ مرکزی سٹرک پر گاڑیوں کی بھرمار اور ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مسافر محمد راشد، یوسف ، دانش نے کہا ہے کہ وہاڑی روڈ پر بے ہنگم ٹریفک اور غیر قانونی سٹینڈ قائم ہیں ، گاڑیوں میں سہولیات کے نام پر شہریوں کو ذلیل کیا جاتا ہے جبکہ پیسے پورے وصول کئے جاتے ہیں۔ ضلعی حکومت ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ۔ 
تازہ ترین