امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت کی اشتعال انگیزیوں سے کسی بھی وقت جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی قوتوں میں جنگ چھڑ گئی تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، لاکھوں شہادتوں کے باوجود کشمیری اور فلسطینی مسلمان آزادی کے مطالبے پر قائم ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کشمیر پر ایک تقریر کے بعد دوسری کی تیاری کے سوا کچھ نہیں کیا، عوام اقوام متحدہ کے بعد وزیر اعظم کی دوسری تقریر سننا چاہتے تھے لیکن وزیر اعظم کشمیر کی طرح اپنی پہلی تقریر بھی بھول چکے ہیں۔