ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رکن صوبائی اسمبلی شہزاد مقبول بھٹہ نے ڈی سی او ملتان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کردی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ڈی سی اوملتان ہر ترقیاتی کاموں میں خود کو آگے رکھتے ہیں اور ارکان اسمبلی کو نظرانداز کرتےہیں اور منصوبوں پر بھی اپنے ناموں کی تختی لگواتے ہیں ،ا س پر چھان بین کے لئے معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپر د کردیا گیا ہےاور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اراکین منشا ء اللہ بٹ ، عبدالسمیع و دیگر اراکین پر مشتمل ہے ، جنہوں نے ڈی سی او ملتان سے وضاحت طلب کرلی ہے اور آج انہوں نے جواب جمع کرانا ہے، ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی سی او صرف ایسےمنصوبوں کا افتتاح کرتے ہیں جو ضلعی حکومت کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچائے جاتے ہیں کسی بھی رکن اسمبلی کے منصوبےمیں مداخلت نہیں کی جاتی ۔