آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شہر میں صحت اور صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحا ل کا نوٹس لیا جائے، جے یو پی

کراچی(پ ر)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما عبدالوحید یونس نے حالیہ بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ70فیصد ریونیو دینے والا شہر ناقص انفرا اسٹرکچر اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث موہنجودڑو کا منظر پیش کررہا ہے۔ جگہ جگہ پانی کے جوہر اور کچرے کے ڈھیرسے اٹھنے والی بدبو سے گزرنا ہی نہیں بلکہ سانس لینا بھی دشوار ہوگیاہے۔ شہری اور صوبائی انتظامیہ کی چکلش اور لوک ڈائون نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے ۔ انہوں  نےمطالبہ کیا کہ شہر میں صحت اور صفائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور جلد ازجلد اسکا ازالہ کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید