• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسریٰ بلجیک نے انسٹاگرام پر پشاور زلمی کو فالو کرلیا

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی بہت تیزی سے کام کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پشاور زلمی کو فالو کرلیا ہے۔اسرا بلجک کی جانب سے انسٹاگرام پر پشاور زلمی کو فالو کرنے سے ایسا لگ رہا ہے کہ تُرک اداکارہ پشاور زلمی کی برینڈ ایمبیسڈر بننے کے لیے بالکل تیار ہیں۔اِس سے قبل اسرا بلجک کی جانب سے شائقین کرکٹ کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک اہم پیغام سامنے آیا تھا جس میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ وہ بہت جلد سب کو ایک بڑی خوشخبری سُنائیں گی اور اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو بھی ٹیگ کیا تھا۔جاوید آفریدی نے اسرا بلجک کے اِس ٹوئٹ کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسرا بلجک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے شائقین کرکٹ سے مشورہ مانگا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے جاوید آفریدی کے اس فیصلے پر بےحد خوشی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین