ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے ریٹائرڈ ہونے 12ملازمین کے حاضریوں کا معاوضہ، مالی امداد سمیت دیگر مراعات کی مد میں 38لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز ضلعی حکومت سے مانگ لئے ہیں ، ڈی او سالڈ ویسٹ کی جانب سے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایف اینڈ پی کو لکھے جانیوالے مراسلے میں 12ریٹائر ہونے والے ملازمین کی تمام تفصیلات فراہم کردی ہیں ، ان ملازمین میں محمد حنیف، محمد نواز، عبدالملک، منیر احمد، شمیم مائی، مہیول، غلام شبیر، فضا بی بی ، نادرا بی بی ، شامیر، محمد فراز، محمد یونس گذشتہ سال کے آخر میں ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو مالی امداد کی فراہمی نہ ہوسکی ہے ، لیو انکیشمنٹ کی مد میں 14لاکھ 74ہزار، چارماہ کی تنخواہ 3لاکھ 59ہزار ، مالی امداد کی مد میں 2لاکھ روپےحکومت کے ذمہ واجب الادا ہیں جبکہ کل 38لاکھ 34ہزار 2سو 81روپے حکومت کے ذمہ واجب الادا ہیں ۔