اسلام آباد (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انھیں سیکیورٹی کی صورتحال، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کی ٹویٹ کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا،پاک فوج کے سپہ سالار نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد، بہتر سرحدی انتظام اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔