• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف خبریں پھیلانے کا مرکز بھارت میں ہے،شاہ محمود

’میرے خلاف خبریں پھیلانے کا مرکز بھارت میں ہے‘


لاہور(خالد محمود خالد) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش، ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلا دی گئیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ویکی پیڈیا پر ان کے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیاجس سے ان کےاحباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

ان خبروں کے پھیلانے کامرکز بھارت میں ہے جس کا مکمل ثبوت بھی سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا بہت شکر ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحتیابی کی طرف گامزن ہیں۔

تازہ ترین