• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل سوار لٹیروں کا راج،شہری غیر محفوظ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شہرکے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے بدھ کی رات متعدد وارداتیں کرکے خوف وہراس پھیلا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاورروڈلین فائیو میں سعدکے سافٹ وئیرہاؤس سے گن پوائنٹ پر ڈاکو6لیپ ٹاپ اورپانچ لاکھ چھین کرفرار ہو گئے۔ تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کوہ نورملزکے سامنے بدھ کی رات دو موٹر سائیکل سوارعرفان صدیق سےگن پوائنٹ پر موبائل فون چھین کرلے گئے۔رحمان آبادمیں دوموٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پرایک شخص سے موبائل اورنقدی چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریزمیں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پررقم وغیرہ، تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال چوک میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے ایک شخص کوموبائل اورنقدی وغیرہ سے محروم کر دیا۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر راہگیرسے موبائل اورنقدی چھین لےگئے۔
تازہ ترین