• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں مقررہ قیمت پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، ڈی سی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ہر شہری کو مقررہ نرخوں پر آٹا کی فراہمی یقینی بنانا چاہتی ہے، عوام کو 10 کلو آٹا کا تھیلا 430 روپے اور 20 کلو کا بیگ 860 میں دستیاب ہوگا۔ ضلع ملتان میں شہریوں کو مقررہ نرخوں پر آٹا فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی فلور ملزکے لئے ہفتہ وار 700 میٹرک ٹن سرکاری گندم فراہم کرنے کا کوٹہ مقرر کردیا گیا ہے۔عوام کو حکومتی ریٹ پر مارکیٹ میں آٹا دستیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز مالکان 10 کلو کا بیگ 419 روپے اور 20 کلو بیگ837 روپے میں ڈیلرز کو دینے کے پابند ہونگے جب کہ سرکاری گندم کا کوٹہ صرف فنکشنل فلور ملز کو فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز سرکاری گندم کا آٹا مارکیٹ میں لانے کی پابند ہوگی۔فلور ملز کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، افسران پر مشتمل یہ ٹیمیں پسائی، سپلائی چین اور ڈیلرز کا سٹاک مانیٹر کریں گی۔ساتھ ہی فلور ملز مالکان بھی سرکاری گندم اور آٹے کی سپلائی کا دستاویزی ریکارڈ تیار کریں گے۔
تازہ ترین