• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کدو توڑنے کی سزا ، جامعہ زکریا کی سوئیپر کی تنخواہ بند ‘ تبادلہ کرادیاگیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا شعبہ فوڑ سائنسز کی سوئپر شہناز مائی نے نے ہارٹی کلچر میں اگنے والے کدو کے کھیت سے ایک کدو توڑ لیا جس کی اطلاع چیئرمین ہارٹی کلچر کو دی گئی جو ممبر سینڈیکیٹ بھی ہیں انہوں نے شہناز مائی کی سرزنش کی اور تنخواہ بند کراتے ہوئے اس کا تبادلہ فوڈ سائنسز سے سٹیٹ منیجمنٹ کرادیا ۔ اطلاع ملنے پر چیئرمین فوڈ سائنسز اور دیگر اساتذہ موقع پر پہنچ گئے انہوں نے رجسٹرار اور اور وائس چانسلر آفس میں احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر وائس چانسلر نے دو دن میں تبادلہ منسوخ کرکے تنخواہ بحال کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔
تازہ ترین