• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور( کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی آپریشن منصور امان ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کواطلاع ملی کہ غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ میں ملوث افراد کسی بھی وقت بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے رنگ روڈ نزدموٹر وے چمن ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک پک آپ نمبر5972کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 19عدد کلا شنکوف،8 عدد پستول،7 عدد رائفل اورسینکڑوں عدد کارتوس برآمد کرکے دو ملزمان محمد نسیم ولد نزید احمد سکنہ کشمیر اور نصیر اللہ ولد کریم خان سکنہ کراچی کو گرفتار کر لیا اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران ڈی ایس پی گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان بمعہ دیگر پولیس ٹیم کوہاٹ روڈ فرنٹئیر روڈ ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے ایک عدد کلاشنکوف، 9 عدد پستول ، تین رائفل ، ڈھائی ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر کے ملزم عرفان ولد ریحان سکنہ گلزار چوک بائی پاس کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان نے گاڑیوں کے زریعے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کا اعترف کر لیا ہے دونوں کاروائیوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین