• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر نے سورۃ المومنون کا ترجمہ شیئر کردیا

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی با صلاحیت اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر سورۃ المومنون کا ترجمہ شیئر کردیا۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر کی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس پر سورۃ المومنون کی آیت نمبر 112، 113 اور 114 کا ترجمہ تحریر ہے۔

سورۃ المومنون کی آیت نمبر 112 میں لکھا ہے کہ ’(پھر) اللہ (ان دوزخیوں سے) فرمائے گا: ’’زمین میں گنتی کے کتنے سال رہے؟‘‘

View this post on Instagram

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on


وہ کہیں گے کہ: ’’ہم ایک دن یا ایک دن سے بھی کم رہے ہوں گے۔ (ہمیں پوری طرح یاد نہیں) اس لیے جنہوں نے (وقت کی) گنتی کی ہو، اُن سے پوچھ لیجئے۔‘‘

آیت نمبر 114 کے مطابق اللہ فرمائے گا: ’’تم تھوڑی مدت سے زیادہ نہیں رہے۔ کیا خوب ہوتا اگر یہ بات تم نے سمجھ لی ہوتی!‘‘

اداکارہ نے یہ پوسٹ 3 گھنٹے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جسے اب تک تقریباً ساڑھے 18 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ کوئی کیپشن نہیں لکھا ہے۔  

تازہ ترین