• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی کی آمد کے حوالے سے راولپنڈی کینٹ دفتر اتوار کو بھی کھلا رہا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل سید نجم الحسن کی منگل کو راولپنڈی کینٹ بورڈ  دفتر کے دورہ کے سلسلہ میں کینٹ بورڈ کا دفتر اتوار کو عام چھٹی والے دن بھی کھلا رہا ،جہاں کینٹ بورڈ دفتر کی صفائی کروائی جاتی رہی وہاں وائٹ واش کا بھی کام جاری رہا اور ڈی جی ایم ایل اینڈ سی کیلئے بریفنگ کی تیاری کا بھی کام رہا ،  ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ  ڈاکٹر صائمہ شاہ جن کے پاس ملٹری اسٹیٹ آفس کا بھی چارج ہے نے گذشتہ روز راولپنڈی کینٹ بورڈ دفتر میں بیٹھ کر بطور ایم ای او بھی بریفنگ تیار کی کیونکہ ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی میجر جنرل سید نجم الحسن نے (آج) پیر کو ایم ای او آفس کا بھی دورہ کرنا ہے جہاں انہیں ڈاکٹر صائمہ شاہ بریفنگ دینگی۔
تازہ ترین