• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقسیم ہوکر دنیا کورونا کو شکست نہیں دے سکتی، ڈبلیو ایچ او


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کورونا کے ہاتھوں یرغمال ہے، تقسیم ہو کر دنیا اس بیماری کو شکست نہیں دے سکتی۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس گیبرئیس نے یہ بات امریکا کے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کے تناظر میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لیے اکٹھے ہونا ہی حل ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے باضابطہ طور پر عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔

امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دست بردار ہونے کیلئے نوٹس سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس کو پہنچا دیا ہے جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے کردی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دست برداری کے لئے ایک سال پہلے نوٹس دیا جاتا ہے۔ اس لئے امریکا 6 جولائی 2021ء تک ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل میں الزام لگایا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بروقت اور شفاف معلومات دینے میں ناکام رہا ہے، اس لیے امریکا عالمی ادارے کی تقریبا 50 کروڑ ڈالرز کی سالانہ امداد روک لے گا۔

دوسری جانب امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہوئے تو امریکا پہلے ہی روز عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلے گا۔

تازہ ترین