• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ویو پر ایک بار پھر مری ہوئی مچھلیاں آگئیں


کراچی کے ساحل سی ویو پر ایک بار پھر کئی مری ہوئی مچھلیاں آگئیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی آتا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق آلودہ پانی میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار زائد ہوتی ہے، جس سے مچھلیاں مرجاتی ہیں اور یہ مچھلیاں زیادہ تر ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 جولائی کو بھی کلفٹن کے ساحل پر مچھلیاں مردہ حالت میں آئی تھیں۔

تازہ ترین