آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مختلف حادثات، واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات ،واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے اللہ والی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتارگاڑی کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہو گئی،متوفیہ کی شناخت 35 سالہ سکینہ زوجہ پرویز اقبال کے نام سے کی گئی ۔ڈیفنس،خیابان شجاعت میں تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا ۔ شرافی گوٹھ تھانے کی حدودلانڈھی داؤ د چورنگی کے قریب 10 سالہ شاہزیب ولد علی یار اپنے گھر کے پاس کھیل رہا تھا کہ بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا،متوفی کی لاش کو اسپتال لایا گیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کے ورثاءبغیر کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری تیسر ٹاؤن لیاری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی جسےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ 35 سے 40 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔ نیوکراچی یوسف گوٹھ میں گھر کے پانی کے ٹینک میں 2 افراد ڈوب گئے ، اہلخانہ اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں کو ٹینک سے نکال کر عباسی شہیداسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ایک شخص کی موت کی تصدیق کردی ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 35 سالہ غلام شبیر ولد الیاس بخش اور زیر علاج شخص کی شناخت 28 سالہ نظام ولد انور کے نام سے ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید